پیرو : ایمیزون کے علاقے میں ہزاروں نایاب نسل کے کچھوؤں کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک پیرو میں ایمیزون کے علاقے میں نایاب نسل ٹریکایا کے 5 ہزار کچھوے چھوڑے گئے، ان کچھووں کی پرورش کرنے کے بعد انھیں دریا میں چھوڑا گیا تاکہ ان کی آبادی میں اضافہ ہو سکے۔
ٹریکایا نسل کی بقا کے لئے ادارے نے کچھووں کے انڈوں کو ساحلوں سے جمع کرکے محفوظ کیا تھا، جن کی نگہداشت اور محفوظ ماحول میں پرورش کی۔
پیرو کی حکومت نے ان کچھوؤں کی نسل کو خطرے کا شکار قرار دیا ہے۔
پیرو کی پارک سروس باقاعدگی سے کچھوؤں کے انڈے کو ایمیزوں کے ساحلوں سے جمع کرتی ہے جبکہ اس تحفظاتی پروگرام سے علاقے میں کچھوؤں کی تعداد کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ایمیزون کے علاقے میں سترہ ہزار ٹریکایا کچھوے چھوڑے گئے تھے۔