پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد :پرویز الہیٰ ایم کیو ایم کے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ تحریک عدم اعتماد پر ایم کیوایم کے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے متحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے بیک ڈور رابطے جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ ایم کیوایم کےحکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں چوہدری پرویز الہیٰ کی ترین گروپ سے آج 2 بجے ہونے والی ملاقات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث وقت تبدیل ہوا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ سے پرویز الہیٰ کی لاہور پہنچنے کے بعد آج ہی ملاقات متوقع ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیوایم پاکستان سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا ہے ، فیصل واوڈا آج حکومتی ٹیم کے ساتھ ایم کیوایم وفد سے ملاقات کریں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد اور ہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے، میں پرویزخٹک اور عمران اسماعیل حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

گذشتہ رات حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی تھی ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے۔

خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن، ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں