لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قائم مقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری جماعت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ملاقات میں وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اسپتال کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کر کے فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں: چوہدری شجاعت حسین
یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاہ کہ پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورت حال ہے، وزیراعظم سچی نیت کے ساتھ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔