اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں پنجاب میں قانون سازی، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا.
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے رابطے بڑھائیں. وزیر اعظم قانون سازی سے پنجاب اسمبلی کے کردار کو اور کارکردگی کو سراہا.
یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان جیسی سوچ ہو، تب ملک ترقی کرتا ہے.
مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی دہشت گردتنظیم کواپنی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دےگا، وزیراعظم
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پبلک پالیسی پر تحقیق کے ادارے پلڈیٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نیت اورسوچ اچھی ہونی چاہیے، 16بل پاس کر کے تمام اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کی، ہم نے اپنے دور میں ادویات فری کیں، میٹرک تک تعلیم فری کی، کتابیں اور یونیفام فری تقسیم کیے.
قبل ازیں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ اس وقت عمران خان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، بلاول کے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا.