بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، عوام کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آج وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی.

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیمبر میں ہوئی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا.

ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی اور صوبے کے عوام کی ترقی وخوش حالی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا.

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، وزیراعظم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم کر رکھا ہے.

سردار  عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا ڈراما اب نہیں چلے گا، اتحادیوں سے مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے.

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشا کیا گیا، خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں.

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں