تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کرپشن کے دو مقدمات میں بری ہونے کے فوراً بعد تیسرے میں گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے تصدیق کی کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرلیا ہے، ان کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا، انہوں نے اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں فیل امیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا، بھرتی کے عمل میں گھپلوں کیلیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انکوائری میں اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

قبل ازیں گوجرانوالہ میں عدالت نے پرویز الٰہی کو کرپشن کے 2 مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کیا تھا جس کے بعد انہیں تیسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف کرپشن کے دو مقدمات کی سماعت کے دوران محفوظ سنایا۔ انہیں ريجنل اينٹی کرپشن ہيڈ کوارٹر سے لاکر ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا۔

Comments

- Advertisement -