لاہور : وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی نے شریف خاندان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہمارےقائد عمران خان نےاتنی آگہی دے دی ہےکہ یہ کسی دکان یا ریسٹورنٹ پرجاتے ہیں چور چور کے نعرے لگ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ بدعنوانی کےعالمی دن پر وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی نے شریف خاندان پرطنزکےنشتر برسادیے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے اتنی آگہی دے دی ہے یہ جہاں بھی جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےاب تک کوئی قابل ذکرکام نہیں کیا، انہوں نےتیس سال حکمرانی کی مگرصرف اپنا سوچا۔۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی اقتدارمیں آتا ہے اسے پہلے اپنا اور اولاد کا پیٹ نظر آتا ہے، ایمان مضبوط ہو تو کرپشن کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن قوانین میں کوئی کمی ہے تو ہم وہ پوری کریں گے، عمران خان کے ایجنڈے کے مطابق نظام کو بہتر بنارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسر میں شیلڈز و اسناد تقسیم کیں، اور ملازمین کے الاونس میں اضافے اور قانونی سقم دور کرنے کا بھی اعلان کیا۔