لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، ان شاللہ پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں میں بالکل بےگناہ ہوں، جو بھی حق اور سچ پر ہیں وہ ڈٹ جائیں۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی عدلیہ پربھروسہ ہے، ہمیشہ سے پاک افواج کاحامی رہا ہوں، باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا ، ان شاللہ پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا ، اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، میں نے کسی پرکوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔