جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر کا دور ختم ہوگیا: پرویز الہیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر کا دور ختم ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی سزائیں ہوں گی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ شریف خاندان اپنے کرتوتوں کی وجہ سےاس حال میں ہے، شریفوں نے ایسے ملک چلایا جیسے کوئی صنعت بھی نہیں چلاتا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو کرپٹ حکمرانوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں، نیک نیتی سے کام کریں تواللہ کی مدد ساتھ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی. ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں.

فیصلے کے بعد میاں نواز شریف نے لندن میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کلثوم نواز کے ہوش میں‌ آنے کے بعد پاکستان لوٹنے کا اعلان کیا تھا.


نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کیا جائے گا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں