منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

‘نوازشریف سے ملنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ نوازشریف سے ملنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق ہے نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں، کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، مجھے ان کے گھر کے ایک ایک شخص کا علم ہے، ان لوگوں نے ملک کا برا حال کیا۔

- Advertisement -

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کے ساتھ بالکل اچھا سلوک نہیں کیا، افسوس ہے پنجاب نے شریف خاندان کو 3،2دفعہ وزیراعلیٰ ،وزیراعظم بنایا، ڈی جی خان ،راجن پور میں سیلاب متاثرین کی مددکیلئےانہو ں نے ایک پیسہ تک نہ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے اپنے ویژن اور سوچ کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور عطیات جمع کئے، عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے کامیاب ٹیلی تھون ہوئی میں بھی شامل تھا، ہم نے ٹیلی تھون کے ذریعے اڑھائی ارب روپے جمع کئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کے وقت جوکہیں گے اس پرعمل کریں گے، رانا ثناء اللہ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کس کی حکومتیں ہیں۔ پنجاب عمران خان کااپنا ہے اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان بھی عمران خان کا اپنا ہے۔لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللہ کوکھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ملےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں