لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں
ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے. پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 29, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ، جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔
عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 29, 2022
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہیں پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی اورق لیگ کی اکثریت ہے،اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہے گی۔
پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ اسمبلی ان سیشن ہو تو عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی، گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا، وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے، عوام پی ڈی ایم حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔