ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیا اب تمہاری باری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے طنزیہ وار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی نے طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہم نے اعتماد کا ووٹ بھگتا دیا، اب شہباز شریف کی باری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے5ماہ میں5سال جتناکام کیاہے، ہماری ٹیم دن رات کام کرتی رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ہم نےنئی یونیورسٹیزبنائی ہیں ، کل ختم نبوتﷺیونیورسٹی کاافتتاح کیاہے ، عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بھی اسی حکومت نے دی۔

چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ عمران خان کی اسٹریٹجی تھی اس طرح اسمبلی توڑی کسی کے گھر والوں کو بھی پتا نہیں چلا ، شریفوں کے جتنے منصوبے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ مزید نیچے چلی گئی کیونکہ نواز شریف نے کہا ہے میں نے نہیں آنا، شریفوں کو اپنے لالے پڑگئے ہیں۔

پرویزالہی نے مزید بتایا کہ خان صاحب نے کہا شہباز شریف تم دوائی بھی لو گے تو نیند نہیں آئےگی، ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیا اب شہباز شریف تمہاری باری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، راناثنااللہ مونچھیں لیکر پھر رہا ہے، سمجھ نہیں آرہی کیا کرنا ہے، نواز شریف نے راناثنا کو بلا کر پوچھا ہے کہ تم اسمبلی میں کر کیا رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں