پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سارا مسئلہ پولیس کے اسمبلی کے اندر آنے سے پیدا ہوا: پرویز الہٰی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ کون کہتا ہے کہ پنجاب میں آئینی بحران ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن تو ہوا ہی نہیں، سارا مسئلہ پولیس کے اسمبلی کے اندر آنے سے پیدا ہوا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ پنجاب میں آئینی بحران ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن تو ہوا ہی نہیں، آج بھی عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، وزٹر گیلری سے الیکشن کرایا گیا جو آئینی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس بحران کاذمہ دار کون ہے، ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کرانے کے عدالتی فیصلے کو سب نے مانا، لیکن پولیس نے اسمبلی میں آ کر حملہ کیا، ہماری خواتین بھی زخمی ہیں، اسمبلی کے اندر امن کا مسئلہ پیدا ہوا۔

- Advertisement -

پرویز الہٰی نے کہا عدالت فیصلہ کر لے اسمبلی ہم نے چلانی ہے یا پولیس نے، عدالتوں کا فرض ہے کہ معلوم کریں، یہ کیا ہو رہا ہے، اسمبلی میں حمزہ شہباز نے آئی جی چیف سیکریٹری کو حملہ کرنے کا کہا تھا، پنجاب اسمبلی کے اندر الیکشن ہوا ہی نہیں ہے، جہاں ہمارے ارکان نے ووٹ ڈالنے تھے وہاں پولیس کھڑی تھی۔

انھوں نے کہا اسمبلی تحلیل کا آپشن زیر غور نہیں ہے، جو چیزیں پھلانگ کر کی جا رہی ہیں اس کا حساب ضروری ہے، مئی میں سب کی واپسی نظر آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں