جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ہم ن لیگ کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، پرویز الہٰی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پنجاب الیکشن کا بائیکاٹ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے لیکن ہم اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰیسے چوہدری وجاہت اور اوورسیز پاکستانی ہانگ کانگ کے صدر ودیگر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار حکمرانوں کو محفوظ راستہ دے رہی ہے لیکن ن لیگ کے الیکشن سے فرار کا مطلب انہیں اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے۔ ان کا پنجاب الیکشن سے بائیکاٹ سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے لیکن ہم اس کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ڈی ایم مذاکرات کیلیے تیار مگر الیکشن کیلیے تیار نہیں ہے۔ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔ پی ڈی ایم کو ہر صورت عمران خان سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ نا اہل حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلیے سب کو مل کر ایک محفوظ راستہ نکالنا ہوگا اور عمران خان سے مذاکرات کیے بغیر کوئی راستہ نہیں ہے۔ پنجاب میں عمران خان نے خود تمام امیدواروں کے انٹرویوز کرکے ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ تحریک انصاف مرکز سمیت صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں