اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

چوہدری پرویزالہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ نے حلف لینے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے، جہاں مونس الہیٰ نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ہوں‌گے

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی تھی  جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے تھے۔ عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گورنر کی عدم دستیابی کی صورت میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا حلف لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں