بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج کیساتھ محاذ کھولنا غلط تھا، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

چترال: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے صدر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج کے ساتھ محاذ کھولنا غلط تھا۔

شمولیتی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ فوج کی وجہ سے ملک ہمارا مضبوط ہے، افواج پاکستان نے ملک کیلیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس لیے چھوڑی کہ نیا پاکستان کا نعرہ جھوٹا نکلا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قرضے پر قرضہ لے کر ملک کی معیشت کو ڈبو دیا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمارے صوبے کو حقوق سے محروم رکھا، لوگ جوق در جوق ہماری جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔

نائب صدر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ملک چلانے کا کوئی وژن نہیں ہے، ان کی حکومت نے خیبر پختونخوا کیلیے کچھ نہیں کیا۔

علاوہ ازیں شمولیتی تقریب میں شہزادہ خالد پرویز نے پاکستا پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی پی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ ماہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بناتا ہے، خیبر پختونخوا میں جو کام ہوئے وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ہماری کارکردگی تھی، وہ ہماری کارکردگی پر ووٹ مانگتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب اور مرکز میں کچھ نہ کر سکا اور فلاپ ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں تعلیم ٹھیک کر سکی اور نہ ہی کرپشن ختم ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں