جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی ملک و قوم میں انتشار چاہتا ہے، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک و قوم میں انتشار چاہتا ہے۔

کاملاکنڈ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس انسان کی قدر نہیں وہ مغرور شخص ہے، وہ محض تقاریر اور نعروں پر یقین رکھتا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پوری دنیا نے ترقی کی مگر نااہل قیادت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، قومی مجرموں نے ملک کے بچے بچے کو مقروض کر دیا ہے، گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگا کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

31 اکتوبر کو چترال میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج کے ساتھ محاذ کھولنا غلط تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کی وجہ سے ملک ہمارا مضبوط ہے، افواج پاکستان نے ملک کیلیے بہت قربانیاں دی ہیں، پی ٹی آئی اس لیے چھوڑی کہ نیا پاکستان کا نعرہ جھوٹا نکلا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قرضے پر قرضہ لے کر ملک کی معیشت کو ڈبو دیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمارے صوبے کو حقوق سے محروم رکھا، لوگ جوق در جوق ہماری جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں