اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔

ترجمان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

پرویز خٹک نے ممکنہ طور پر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ناکامی کے سبب پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف کے رکن تھے تاہم گزشتہ سال انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے نام اپنی سیاسی جماعت بنائی۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی، سابق اراکین کے پی اسمبلی ضیااللہ بنگش، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال پارٹی نئی پارٹی کا حصہ تھے جبکہ سابق اراکین کے پی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد، صومی فلک ناز، ولسن وزیر بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں