پشاور : سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک آج سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے، پارٹی کے لئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک آج سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی جماعت کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین زیر غور ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویزخٹک نے آئندہ کی حکمت طے کرنے کیلئے ہم خیال لوگوں کا اجلاس بلالیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کیلئے 40سے زائد سابق اراکین پارلیمنٹ سمیت سابق وزیراعلیٰ محمودخان سمیت دیگرصوبائی وزراک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ممبران کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پرویز خٹک نے بتایا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران سمیت دیگر جماعتوں کو آج دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں تمام روپوش ساتھیوں سےبھی ملاقات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز ،ایم این ایز کو گرفتار نہیں کرنے کی یقین دہانی کی ہے ، پہلے اجلاس میں حکمت عملی طے کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق اہم رہنما پرویزخٹک نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنےکےبعدہم خیال لوگوں کاپہلاباضابطہ اجلاس طلب کرلیا ، ظہرانےپرملاقات ہوگی ،سب اپنی اپنی رائے دیں گے۔
سابق رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم خیال ساتھیوں کی مشاورت سےسیاسی لائحہ عمل طے کرنےکی کوشش کریں گے تاہم ابھی کوئی نیاگروپ یاکسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔