بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن جانے والے خود نااہل ہیں، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مستقبل میں مریم نواز کا مقابلہ میڈیا کی بجائے میدان میں کریں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ’’عمران خان نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ اُن کو سچ کا یاد ہی نہیں رہا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی کے لئے وہ لوگ الیکشن کمیشن میں درخواست دے رہے ہیں جو خود کرپٹ اور نااہلیت کے قاعدے پر پورا اترتے ہیں، ان ساری چیزوں سے واضح ہوگیا کہ اپوزیشن کو میاں محمد نوازشریف سے مسئلہ ہے۔

پرویزرشید نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان کو بلاول بھٹو کا جیالا بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے مدرسہ حقانیہ کو دی گئی فنڈنگ کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ ’’ اس معاملے میں عمران خان کی لاعلمی کا بیان دہرا معیار ہے‘‘۔

یار رہے چیئرمین تحریکِ انصاف نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی ریفرنس دائر کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے اعلان کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی نااہلی سے متعلق اقدامات نہیں کئے تو تحریک انصاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرے گی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں