پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے قانون داں سینیٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے پرجلد کیس درج کرانے کے حوالے سے مشاورت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ماہر قانون سینیٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور 31 اکتوبر کو تحریک انصاف کے کارکنان کو اسلام آباد جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔
پڑھیں: کے پی کے حکومت کا چوہدری نثار اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں: کے پی کے حکومت کا شریف برادران اور وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
بعد ازاں برہان انٹر چینج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے رات وہی گزار کر بقیہ سفر صبح کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم چیئرمین تحریک انصاف نے پرویز خٹک سے رابطہ کر کے انہیں واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔