منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

عمران خان ملک میں افراتفری برپا کرنے میں مصروف ہیں،پرویزرشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے شہنشاہ معظم کے منہ سے دوسروں کے لیے تنقید اچھی نہیں لگتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی پسرور اور سیالکوٹ جلسے میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو لینے کے لیے جانے والے پی آئی اے کے جہاز پر انگلی اُتھانے والے شہنشاہ معظم کس حثیت سے خیبر پختونخواہ کا ہیلی کاپٹر رکشہ کی طرح استعما کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا ہیلی کاپٹر تاجدارِ بنی گالا کی خدمت پر مامور ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا جب کہ عمران خان بغیر استحاق کے خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام پہلے ہی مون سون بارشوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے کہ سیلاب کی ممکنہ پیشن گوئی سے مزید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں خان صاحب اُن کی حالت پر رحم کھائیں اور خیبر پختونخواہ کے عوام کی دہائی سنیں اورکچھ عملی اقدامات کے بجائے ملک میں افراتفری برپا کرنے میں مصروف ہیں۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے نئے پاکستان میں ہر محکمہ آثار قدیمہ کی یاد تازہ کر رہا ہے،پنجاب میب صحت کی سہولیات کا رونا رونے والوں کے اپنے صوبے کے ہسپتالوں میں طبی آلات پورے ہیں نہ لوگوں کو ادویات میسر ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اب تک عوام سے جو بھی وعدے کئے، وہ پورے نہیں کیے۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام صوبے میں حکومت نام کی چیز کو تلاش کر رہی ہے لیکن عمران خان عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے صوبے کے وسائل کا اپنی ذات پر بے دریغ استعمال کر رہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اس موقع پر عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” خان صاحب عوام نے آپ کو خدمت کرنے کیلئے ووٹ دیا تھا، خدمت کروانے کیلئے نہیں”۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں