اشتہار

پرویز الٰہی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے موجودہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سابق ہمنصب شوکت ترین سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا مگر پاکستان میں مہنگا کر دیا گیا، پہلے ہی کہا تھا اسحاق ڈار ایک نااہل وزیر خزانہ ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئے مگر وہ پھر بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں، اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے ہی سیکھ لیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نااہلوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے جس نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، مولانا فضل الرحمان کی عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی انتہائی قابل افسوس ہے، وہ ایسی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز گفتگو سے پرہیز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں