گجرات: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے کیفر کردار تک پہنچنے کو ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی مہم کےدوران لیبرکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کومودی اور ٹرمپ بھی نہیں بچا سکتے.
[bs-quote quote=”ہمارے دور میں صنعتیں چل رہی تھیں، مزدور خوش حال تھے، مگر شہباز شریف کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”پرویز الہیٰ”][/bs-quote]
پرویزالہیٰ نے کہا کہ ہمارے دور میں صنعتیں چل رہی تھیں، مزدور خوش حال تھے، مگر شہباز شریف کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا.
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورکےعوامی مفاد کے منصوبے اب بھی چل رہے ہیں، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں شریفوں کا خاندان پکڑاجارہا ہے.
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو ہم گجرات میں کینسراسپتال تعمیر کرائیں گے اور عوامی خدمت کی مثال قائم کریں گے.
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے انجام کو پہنچنے والے ہیں. اب مجرموں کوئی نہیں بچا سکتا.
شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں ہے، ان کو اعمال کی سزا ملی، چوہدری پرویز الٰہی
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔