لاہور : حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کی شہباز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کل اسلام آباد جائیں گے، جہاں وہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین2 روزسےاسلام آبادمیں موجودہیں ، پرویز الہیٰ کی شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی جبکہ آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
خیال رہے رہنما پرویز الٰہی نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔
سیاسی جماعتوں کے جلسوں کے حوالے سے انھوں نے کہا تھا کہ جلسوں کی سیاست تحریک عدم اعتماد سے پر فرق نہیں پڑتا۔