لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب ہرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے ، تین چار بندوں کی وجہ سے سارا کام خراب ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کےعمائدین کاشکریہ ادا کرتا ہوں، 10کا فیگر اللہ نے مبارک کردیا اسپیکرشپ آپکی پارٹی کےپاس ہے، خان صاحب کاشکریہ اداکرتاہوں کہ ہمیں وزارت اعلیٰ دی۔
پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 ماہ میں ساڑھے 5 سالوں کا کام کر دیا ، خدا کیلئے ابھی ہمیں کام کرنےدیں، ن لیگ والے بھی چاہ رہے تھے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں، اگر ایک سال بھی گزر جاتا تو ن لیگ والوں کو کپڑے بھی نہیں ملتے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، 4،3بندوں کی وجہ سےساراکام خراب ہوا، خاص طور پر ایک بندے کی وجہ سے اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو سارا کام ٹھیک ہوجاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ہو چکا اب پیچھے نہیں دیکھنا، میں نے خان صاحب کوکہاتھاجب مرضی اسمبلیاں توڑیں، کچھ لوگوں نےخان صاحب کو غلط گائیڈ کیا لیکن ہم خان صاحب کے ساتھ ہیں۔