لاہور: نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی، اس ایوان کوایمان داری سے آگے چلائیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایوان کاتقد س بحال رکھنا ہے.
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نےاعتماد کا اظہارکیا، ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان کا حمایت کرنے پرشکریہ ادا کرتا ہوں.
انھوں نے احتجاج کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور مچانے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے.
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ اسمبلی کے مقابلے میں بہترکام کریں گے، اصل کام قانون سازی ہے.
چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس اور روایات کو آگے لے کر چلیں گے، پاکستان کے وقاراور سلامتی کے لئے کام کریں گے.
اس موقع پر نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا.
یاد رہے کہ پرویز الہیٰ نے اسپیکر کے انتخاب میں 201 اور چوہدری اقبال نے147 ووٹ حاصل کیے۔ اس دوران 348 ووٹ کاسٹ ہوئے، جس میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اسپیکر کے انتخابات میں ن لیگ کو اپنے ارکان کی مجموعی تعداد سے کم ووٹ پڑے، جس کی وجہ سے فارورڈ بلاک کی افواہ پر تصدیق کا مہر ثبت ہوگئی ہے.