پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کا ناحق خون بہایا،پرویزالٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : کستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نےماڈل ٹاؤن میں لوگوں کاناحق خون بہایا، قتل عام کے مجرم شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کو سزائیں ملیں تو آئندہ کسی بیگناہ شہری کو خون میں نہلانے کی جرات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں ظہورالٰہی شہید کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی کی شہادت پر تمام مخالفین اکٹھے ہو گئے اور ہمارے خاندان کی سیاست کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اس مقصد میں ناکام رہے جس کا ثبوت آپ سب کی یہاں موجودگی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف چھوٹوگینگ سمجھتے ہیں یہ بچ جائیں گے، شہبازشریف نےماڈل ٹاؤن میں لوگوں کاناحق خون بہایا، 14 افراد کی شہادت پرشہبازشریف اورساتھیوں کوسزاملےگی، ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا ملے گی، جو تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ جب عزت ہی نہ رہے تو حکمرانی اور دولت کاکیا فائدہ ہے، بتائیں کوئی ایسا کام جوانہوں نے غریب کیلئےکیاہو، غریبوں اورکسانوں سےشریف برادران نے حق چھیناہے، غریبوں سےتعلیم کاحق،دوائیاں چھینیں،اسپتالوں کاحال دیکھ لیں،پ عوام کےٹیکس کاتمام پیسہ انہوں نے میٹروبس پرلگادیا، ورلڈبینک نےکہا 63فیصدبجٹ لاہورمیں لگایاگیا، ہم نےاپنے دور میں میٹرک تک کتابیں مفت کی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما نے کہا کہ سابق آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمرکزی ملزم ہیں، یہ لوگ چھوٹو گینگ نہیں پکڑ سکے عوام کا کیا تحفظ کرینگے، پورےجہان کوسمجھ آگئی انہیں کیوں نکالالیکن انہیں نہیں آرہی، انہیں کرپشن اورغریب عوام کاخون چوسنےپرنکالاگیا،پرویزالٰہی

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کولوگوں نے دل سے بھی نکال دیا ہے، عام آدمی تو محبت ہی دے سکتا ہے پیسہ تو سارا ان کے پاس ہے، شریفوں کے لوگوں نےعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پچیس سال سے ن لیگ حکومت میں ہے پھر بھی ان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، خود ہی میچ کرواتے ہیں اس میں اور جہاں بھی جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں، ایسی دولت اور حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں عزت ہی نہ رہے۔

نوازشریف نے ذاتی انا کیلئے ہر وہ کام کیا جو ان کے حق میں اور ملک کے خلاف ہو، چودھری شجاعت حسین


دوسری جانب چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے آج تک پاکستان میں اتنا برا وقت نہیں دیکھا، نوازشریف نے ذاتی انا کیلئے ہر وہ کام کرنے کی کوشش کی جو ان کے حق میں اور ملک کے خلاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ گو نواز گو ہو رہا ہے، دنیا میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں دشمن جا کر بھی ایسا نہیں کرتا، مسجد نبوی کے اندر بھی چور چور کے نعرے لگ گئے ، اس سے زیادہ اور کیا بے عزتی ہو سکتی ہے۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا نہیں تو اپنے مرحوم والد کا ہی خیال کرنا چاہئے، نوازشریف نے تو اپنی بیٹی کو بھی نہیں معاف کیا، جعلی دستاویزات پر اس کے دستخط کروا لیے اور پھر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں