جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

’پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہے مستعفی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے چوہدری پرویز الٰہی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں رہے وہ مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس 175 ارکان ہیں ہماری تعداد آج 179 تھی ہوسکتا ہے کل یہ 180 ہوجائے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ حمزہ شہباز ہمارے پارلیمانی لیڈر ہیں لیڈر شپ تمام چیزوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی، ہمیں عدالت کا احترام ہے لیکن آئین و قانون سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ اسپیکر کی موجودگی میں اعتماد ووٹ کا اجلاس قبول نہیں کریں گے عدالت اپنے آبزرور کی نگرانی میں ووٹنگ کروائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک جماعت کو اس ملک پر مسلط کردیا گیا تھا، عمران خان کی سیاست انتشار والی ہے وہ ایسے اقدامات کی کوشش کرتا ہے جس سے عدم استحکام ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک دشمن ایجنڈا تھا جو ہم نے دفن کردیا ہے اب انہیں اسمبلیاں توڑنی ہے تو توڑ دے، ایک ماہ بیٹھ گیا کہ میں اب فلاں دن اسمبلیاں توڑوں گا اس کا مقصد صرف ایک ہے ملک عدم استحکام کی طرف جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں