تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کا کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا ہوں اور انشااللہ رہوں گا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ پاک کا بہت شکر ہےکہ مجھے سرخرو کیا اللہ پاک نے مجھےحوصلہ دیاکہ میں ثابت قدم رہوں، ججز کا مشکور ہوں جنہوں نےحق اور سچ کا ساتھ دیا دعائیں کرنے والوں اور مشکل میں ساتھ دینے والوں کا بھی مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ گجرات کے لوگوں کو زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا شجاعت صاحب کے بچوں سے مینڈیٹ واپسی تک کوئی بات نہیں ہوگی، گجرات کے عوام شجاعت کے بچوں کو معاف نہ کر دیں تب تک بات نہیں ہوگی۔
پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھے پکڑوانے اور میرے ساتھ ظلم میں سب سے اہم کردار محسن نقوی کا رہا میں بانی پی ٹی آئی کےساتھ تھا،ہوں اورانشااللہ رہوں گا۔