جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ کے انتخاب پر پرویزالہٰی کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویزالہٰی نے حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں مدعو کر لیا۔ اجلاس منگل کے روز ساڑھے 11 بجے اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے جب کہ صوبائی وزرا سید حسن مرتضیٰ، اویس لغاری اور ملک احمد خان بھی دعوت دی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈرسبطین خان، بشارت راجہ، چوہدری ظہیرالدین کو بھی دعوت نامہ جاری کیے گئے ہیں۔ محمودالرشید، اراکین اسمبلی ندیم کامران، خلیل طاہرسندھو بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کےحوالےسےبات چیت کی جائے گی۔

سپریم کورٹ فیصلےکےمطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب افہام وتفہیم سے یقینی بنانےکی مشاورت ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں