منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبر پورے ہوگئے، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزرا کا سول سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کےلیے نبمر پورے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکریٹریٹ میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین رابطے میں ہیں اور ان کی حمایت بھی پرویز الہٰی کےلیے حاصل ہیں۔

ذرائع راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبر پورے ہوگئے، بس چند ناراض اراکین رہ گئے جلد وہ بھی پرویزالہیٰ کے ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آج پرویز الہیٰ اپنی رہائش گاہ پر ناراض اراکین سے مل رہے ہیں، ملاقات کے بعد اراکین ان کی حمایت میں آجائیں گے۔

دوسری جانب چوہدری ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں، جلد مثبت پیشرفت ہوگی۔

صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ ن لیگ کے بیشتر افراد پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں، پنجاب میں سب کچھ نمبرنگ گیم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں