ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شریف برادران کرپٹ ثابت ہوچکے ہیں، پرویز الہی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پاکستان کے ہرشخص کی نظر میں سپریم کورٹ کی طرف ہے فیصلہ جو بھی آئے یہ دونوں بھائی چورثابت ہو گئے ہیں اور اب ملک میں کرپٹ لوگوں کی جگہ نہیں۔

ملتان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں محبت کے ساتھ استقبال کیا گیا جس پر اہالیان کے شکر گذار ہیں جنہوں نے عزت افزائی کی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ نوازشریف اور شہبازشریف سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ یہ دونوں تمام پیسے کھا گئے ہیں۔

پرویز الہی نے کہا کہ پاناما کیس کی وجہ سے حکومت اکھڑچکی ہے اس لیے پاکستان کے ہرشخص کی نظرسپریم کورٹ کی طرف ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں کرپٹ لوگوں لوگوں کی کوئی جگہ باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھائی نے اسپتال ٹھیکے پردینے کا اشتہار دے رکھا ہے جب کہ دوسرے بھائی نے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن عوام کو ملنا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ دونوں اس میں سے کمیشن نکال لیں گے۔

پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان میں ناکام ہو گئی ہے اور پنجاب میں کرائم ریٹ میں 300 فی صد گناہ کا اضافہ ہوا ہے ، یہ لوگ کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کاانتظام نہیں کرسکتے لیکن سب کام فوج نے ہی کرنا ہے تو انہوں نے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان دونوں بھائیوں جیسےڈھیٹ نہیں ملیں گے اور دونوں بھائیوں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ڈھیٹوں میں آجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں