اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بلوچستان کی نئی حکومت سے متعلق پرویز خٹک کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کی نئی حکومت پاکستان تحریک انصاف کا خیال رکھے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کی نئی حکومت سازی کے حوالے سے وفاقی وزیر متحرک ہیں، اس حوالے سے انھوں نے صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ باپ کے اندرونی معاملات میں ہم نے مداخلت نہیں کی تھی، بلوچستان میں جو حکومت بننے جا رہی ہے وہ پی ٹی آئی کا خیال رکھے گی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آج بھی ہم نے ان سے مشاورت کی ہے، ہم نہیں چاہتے بلوچستان میں پی ٹی آئی کم زور ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے، انشاءاللہ بلوچستان کے لیے ایک بہترین حکومت تشکیل دی جائے گی، جو سارے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی، جو کمی اور کمزوریاں تھیں وہ حال ہی میں ہونے والے تجربے کے بعد ختم ہو جائیں گی۔

قبل ازیں، بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے بی اے پی کا وفد پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا تھا، جس میں چیئرمین سینیٹ، عبدالقدوس بزنجو، ظہور بلیدی و دیگر رہنما شامل تھے، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی بی اے پی کے وفد کے ہمراہ تھے۔

ظہور بلیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر سردار محمد رند، وزیر اعظم اور پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سردار یار رند کی بات درست ہے، بہت سے معاملات میں انھیں پوچھا نہیں گیا۔

واضح رہے کہ گورنر ظہور آغا نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے، جس میں نئے قائد ایون کا انتخاب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں