پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انتظار میں تھا کہ پاکستان میں کوئی وفادار بندہ آ جائے: پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کہتے ہیں یہ جرگہ ٹائم پاس ہے تو جاؤ ہم بھی ٹائم پاس کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے سربراہ نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات پورا پاکستان سن رہا ہے تم بھی سن لو، آپ کی شکل پاکستان کو دکھانا چاہتا ہوں، کہ آپ پاکستان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔

انھوں نے اپوزیشن سے کہا آپ میں جب برداشت کا مادہ نہیں تو کیسے اسمبلی میں بات ہوگی، ہم سارا دن ان کو سنتے ہیں، ایسا لگتا ہے ملک صرف ان کا ہے، آج جمہوریت اور قانون کی بات کی جا رہی ہے، یہ ہمیں سکھاتے ہیں جمہوریت اور قانون کیا ہے، میں اس سے قبل جہاں بھی تھا لیکن آپ کی شکل دیکھ کر پشیمان ہوں، شرمندہ ہوں، تبھی وزرات چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ ہوں، میں انتظار میں تھا کہ پاکستان میں کوئی وفادار بندہ آ جائے۔

دریں اثنا، پرویز خٹک کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا جس پر انھوں نے کہا یہ تماشا اب اور نہیں چلے گا، یہ جمہوریت کو نہیں مانتے، جمہوریت کی بات کرنے والے مولانا کو اسمبلی میں لائیں، کیا یہ ہے جمہوریت، ان لوگون نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، ملک چلانا ہے اور جمہوریت چلانی ہے تو آکر ٹیبل پر بات کریں، دھرنے پر بیٹھے رہو مگر ملک کو نقصان مت پہنچائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں