پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مولانا استعفے اورنئے انتخابات پر ڈٹے ہوئے ہیں ، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مولانا استعفے اورنئے انتخابات پر ڈٹے ہوئے ہیں ، مولانا کو وزیراعظم کا استعفی نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات ابھی ڈیڈ لاک کا شکار ہیں ، مولانا استعفے اورنئے انتخابات پر ڈٹے ہوئے ہیں ، مولانا کو وزیراعظم کا استعفی نہیں ملے گا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا ک اپوزیشن کو ان ہاؤس تبدیلی سے کسی نے نہیں روکا ، اپوزیشن میدان میں آئے ان ہاؤس تبدیلی لائے۔

یاد رہے حکومت نے وقت سے قبل انتخابات کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو سکتے، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

مزید پڑھیں : حکومت نے وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

ذرایع کا کہنا تھا اس سلسلے میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو بھی واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، دوسری طرف سیاسی رابطوں کا سلسلہ دستور جاری ہے،چوہدری برادران کا وزیر اعظم عمران خان اور مولانا کے درمیان کردار کامیاب ہو سکتا ہے۔

گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کوایک دن بھی مزیدبرداشت نہیں کرسکتے ہم ناکام حکومت کو گرانے کیلئے مشقت برداشت کررہےہیں ایسی آئینی حکومت چاہتےہیں جوآئین کی عکاس ہو۔

یاد رہے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئین کے ماورا کوئی بھی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتا، فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں