اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے، میں گنتی کر کے بتاسکتا ہوں ہم نے نمبر گیم مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی پرویز خٹک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عد لیہ اور الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ محمود خان بہترین انسان ہیں، نامزدگی پر مبارکباد دیتا ہوں، پی ٹی آئی نے نمبر گیم مکمل کرلیا ہے۔

گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ محمودخان کی وزیراعلیٰ کے پی نامزدگی پر خوش ہوں، وہ اچھے اور محنتی شخص ہیں، امید ہے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا مالاکنڈ ڈویژن سے کبھی کوئی وزیراعلیٰ نہیں بنا، یہاں سے وزیراعلیٰ بنانے سے مثبت پیغام جائے گا، مالاکنڈڈویژن میں پی ٹی آئی نے بہت اچھے نتائج دیے ہیں۔


مزید پڑھیں : عمران خان مشورہ سب سے کرتے ہیں، فیصلہ خود کرتے ہیں: پرویزخٹک


ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آتے، جو بھی فیصلہ کرتے ہیں سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ‌ کے پی کا نام سامنے آیا اور پارٹی چیئرمین کی جانب سے محمود خان کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کے کے لئے پرویز خٹک اور عاطف خان کا نام لیا جا رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں