اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان جاؤں گا،وہاں جائے بغیرحالات تبدیل نہیں ہوں گے،پرویزمشرف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق صدر پروز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان جاؤں گا، وہاں جائے بغیر حالات تبدیل نہیں ہوں گے، ملک کے موجودہ مسائل کاحل عبوری حکومت کا قیام ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں جلسے سے خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک قیادت کے بحران اور بدانتظامی کا شکار ہے، اداروں میں اختلافات ہیں جن کا فائدہ بھارت اٹھارہا ہے۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نےنااہل شخص کوپارٹی صدربنانےکی راہ ہموارکی، نااہل شخص کوپارٹی صدربنانےکی راہ ہموارکرنا آئین کیساتھ ظلم ہے، امید ہےکہ سپریم کورٹ ایسی قانون سازی کےنفاذ کو روکےگی ۔

- Advertisement -

کراچی کے حالات کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ کراچی میں سیاسی خلاموجود ہے، کراچی میں ایم کیوایم کے علاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں ، پاکستان میں ایم کیوایم اورمہاجرلفظ منفی سمجھا جارہا ہے۔


مزید پڑھیں :  کراچی کی سیاست میں بلا وجہ میرا نام لیا جا رہا ہے، پرویز مشرف


انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکے حل تک بھارت کو افغانستان تک رسائی نہیں ملے گی، موجودہ مسائل کاحل عبوری حکومت کا قیام ہے، پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ سندھ میں تمام قومیتوں پرمشتمل پارٹی ہی پی پی کو شکست دے سکتی ہے، پاکستان جاؤں گا،وہاں جائے بغیر حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں