پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اور بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے درمیان ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر کو کئی طرح کے تبصروں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ ملاقات کسی خلیجی ریاست میں ایک جم کے اندر ہوئی ہے جس دونوں کو جم کے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر کی کسی طرح بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور آزاد جموں کشمیر کے سابق صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔
دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو! pic.twitter.com/XmE0NN03BD
— Mushtaq Ahmed Minhas (@mushtaqminhas) March 16, 2022
تصویر میں سابق صدر پرویز مشرف کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کہ اداکار سنجے دت ان کے سامنے کھڑے کسی حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
اس تصویر کو کسی بھی آفیشنل اکاؤنٹ سے شیئر نہیں کیا گیا۔ پرویز مشرف اور نہ ہی سنجے دت نے اس تصویر پر اب تک کوئی تبصرہ کیا ہے۔