پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

رینجر کی وجہ سے کراچی کی صورتحال بہتر ہے، پرویز مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ رینجر کی وجہ سے کراچی کی صورتحال بہتر ہے، دہشت گردوں سے آخری وقت تک لڑنا چاہیے، پانچ سال ایک اور تین سال دوسری جماعت نے حکومت کی تبدیلی نہیں آئی۔

اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سی ای سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مجھے کرپشن پر تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی پر رینجر نے کنٹرول کیا، تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھرنے کے بعد انتشار کا شکار ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی ہے مگر سب اپنا مفاد سوچتے ہیں،  پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، موجودہ حکومت اندرونی انتشار کا شکار ہے، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی زیادہ تعداد نہیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کو دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سےدینا لازمی ہوگیا ہے، لیڈر شپ صیح ہوگی تو گڈ گورننس بھی صیح ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں