تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

’نواز اور مشرف میں سے ’مشرف‘ کا انتخاب کروں گی‘

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ نواز شریف اور پرویز مشرف میں سے کسی ایک کو چُننا پڑا تو ہمیشہ پرویز مشرف کا انتخاب کروں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے انٹرویو کے یہ الفاظ تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے نواز شریف کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے جیسے کام کیے جانور بھی ایسی بربریت کا مظاہرہ نہیں کرتے۔

بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ میرے سیکریٹری کی آنکھ ضائع ہوگئی گارڈ پر اتنا تشدد کیا کہ وہ چل نہیں سکتا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔

پرویز مشرف کی میت کراچی ایئرپورٹ سے ملیرکینٹ روانہ کردی گئی جبکہ پرویزمشرف کے اہل خانہ بھی کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔

سابق صدر کی نماز جنازہ کل بعد نماز اظہر ادا کی جائے گی۔

Comments