اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈکٹیٹروں نے ملک ٹھیک کیا،سویلینز نے بیڑہ غرق کردیا ، پرویز مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے، ڈکٹیٹروں نے ملک ٹھیک کیا، سویلینز نے بیڑہ غرق کیا۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے ملک کی تباہی کی ذمہ داری سویلین حکومتوں پر دھرتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے ملک ٹھیک کیا،سویلینز نے بیڑہ غرق کیا ، فوج ملک کو پٹڑی پر لاتی ہے اور سویلینز اتار دیتے ہیں۔

پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملک توڑنے میں فوج نہیں بھٹو کا قصور تھا، کچھ الزام یحیٰی خان پر بھی آتا ہے، آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے، ہم آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کر سکتے، قوم کو بچانے کیلئے آئین کو تھوڑا نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔

سابق صدر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ضیاء کا دور متنازع تھا لیکن ایوب خان کی دس سالہ حکومت نے ترقی کے ریکارڈ قائم کئے، ضیاالحق نے طالبان، امریکہ سے ملکر سویت یونین کیخلاف جو کیا ٹھیک کیا۔


مزید پڑھیں : تاریخی فیصلے پرسپریم کورٹ کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،پرویزمشرف


ننانوے کے ٹیک اوور سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ عوامی مطالبے پر حکومت گرائی، لوگ آکر کہتے تھے کہ ہماری جان چھڑوائیں، نواز شریف بھارت کے تعلقات میں ٹوٹل سیل آؤٹ پالیسی پر گامزن تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ، کمیونزم ،سوشلزم یا بادشاہت سے عوام یاملک کو زیادہ فرق نہیں پڑتا، جب بھی مارشل لاء لگا حالات کے تقاضوں کے مطابق لگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں