ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پرویز مشرف کی حمایت میں ملک گیر ریلیاں، پاک فوج زندہ باد کے نعروں کی گونج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/ کراچی / کوئٹہ ملک بھرمیں سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر ریلیوں کی صورت میں نکل آئے، پاک فضا فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس کے فیصلے کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں پاک فوج اور پرویز مشرف کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس حوالے سے لاہور میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے ریلی نکالی، کوئٹہ اور مستونگ میں بھی مظاہرے ہوئے، دادو، جیکب آباد اور دیگر شہروں میں بھی شہری سڑکوں پر نکلے۔ ریلیوں میں شہریوں نے سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیا۔

لاہور میں بینر اٹھائے شہریوں کی بڑی تعداد نے پاک فوج اور پرویزمشرف کے حق میں ریلی نکالی۔ پاکپتن بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔

کوئٹہ میں قبائلی عمائدین نے جلسہ کیا، مقررین نے پرویزمشرف کے خلاف فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مستونگ میں پرویزمشرف اور پاک فوج کے حق میں سول سوسائٹی نے ریلی نکالی۔

دادو میں مختلف تنظیموں نے سابق صدر اور پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا، جیکب آباد کے شہری پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیےسڑکوں پر نکل آئے۔

مزید پڑھیں : پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے قوم کی توہین کی گئی، خالد مقبول صدیقی

ایبٹ آباد میں بھی قومی پرچم اٹھائے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں سے نکلی۔ مانسہرہ میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا گلگت میں مشرف کے حق میں لوگوں نے مظاہرے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں