جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پرویزمشرف نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کا نام پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا  جبکہ پرویزمشرف  اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفیٰ ہوگئے اور  الیکشن کمیشن کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکسستان نے پرویز مشرف کا نام پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، پرویزمشرف کی نااہلی کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف نے الیکشن کمیشن کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا، پرویزمشرف کی نااہلی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی، نااہلی کے باعث پرویزمشرف پارٹی کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا اور پرویز مشرف کو مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ عدالت میں پیش ہوجاتے ہیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن میں ان کی نامزدگی کے کاغذات وصول کر لیے جائیں گے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ مشرف کمانڈو ہیں تو پاکستان آکر دکھائیں اور سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان مت کریں، مشرف نہ آئے تو کاغذات کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے 14 جون کو عدم حاضری پر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ پرویز مشرف کو تاحیات نا اہل قرار دے چکی ہے اور اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت تھا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر پارٹی رجسٹرڈ کرانی ہے تو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کراکے نیا سربراہ منتخب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ  سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ2017 کی شق203 میں ترمیم کالعدم قرار دے دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا ۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں