اشتہار

عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا ،پرویزرشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انکوائری میں جو سہولت مانگی، وہ دی گئی اور نوازشریف سے چھین لی گئی ، عوام کی آواز اور  عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے سہولت فراہم کردی گئی، ان کو کہا گیا انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں اور پیش نہ ہوں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوسہولت عمران خان کودی گئی وہ نوازشریف سے چھین لی گئی، اس قسم کی سہولت دینے سے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں، عمران خان انکوائری میں جو مانگتے ہیں، وہ سہولت دے دی جاتی ہے، عمران خان اپنے خلاف فیصلے خود لکھتے ہیں۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ باپ کو بیٹی سے ملاقات کی جیل میں سہولت نہیں، 13 جولائی کے بعد آج باپ بیٹی کی ملاقات ہوئی، ایک شخص کی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے، عوام کی آواز اور عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ باپ بیٹی کو ملاقات کی اجازت نہیں،اس پر بہت دکھ ہوا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کیوں جرم سمجھا جاتا ہے، اگر کوئی ووٹ کوعزت کا نعرہ جرم سمجھتا ہے تو آئین کی توہین کرتا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ تینوں کا عزم اسی طرح پختہ ہے جو جیل جانے سے پہلے تھا، 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر عوام نے ناانصافی کو ختم کرانا ہے، عمران خان کی جانب سے تمام سازشوں کو ناکام بنانا حق ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ آمریت کے دوران میں نے بھی جیل کاٹی ہے، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے، جیل میں کسی سے سہولت کی بھیک نہیں مانگ رہے، بنیادی حق ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں