اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات کی سمری وفاق کوموصول ہو گئی ہے،سمری پر فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشرات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی سمری وفاق کو موصول ہو گئی ہے جس کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے.سمری سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ہوتے ہی قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اختیارات سے متلعق سری پر جو بھی فیصلہ ہو گاوہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کی ضرورت تھی اور ہے،جبکہ کراچی میں آپریشن پر سب متفق ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ رینجرز نے کراچی میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں انہیں مستحکم بنانا فاق اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت کراچی کو پر امن شہر بنانا چاہتی ہے۔
اس سے قبل پریس انفارمیشن یپارٹمنٹ اسلام آباد میں میڈیا مانیٹرنگ ایند ٹریکنگ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا مانیٹرنگ سسٹم سے ٹی وی چینل کی نگرانی کے ساتھ ان کی مدد بھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم سے حکومتی محکموں کی کارکردگی کا پتا چلے گا اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، تقریب کے اختتام پر وزیرِ اطلاعات نے پروجیکٹ منتظمین کی کامیابوں کو سراہتے ہوئے انھیں مارکباد دی۔