بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے کے معاملےمیں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، اس بات کا اقرار وزیراعظم نے بھی کیا،ہم آصف زرداری کوبھی سہولیات دینے کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر کہا کہ باہر جانے کے معاملےمیں کوئی ڈیل نہیں  ہوئی، خود وزیراعظم نے بھی اس بات کا اقرار کیا ہے کہ عدالت نے انہیں باہرجانے کی اجازت دی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پرسیاست کرنےوالےآج خود کہتے ہیں بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔ہم آصف زرداری کوبھی سہولیات دینے کی حمایت کرتے ہیں، آج تک سجھ نہیں آیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا کیا قصورہے۔

دوسری جانب لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نوازشریف کو کمرشل فلائٹ سے جانا تھا مگر حکومت کے تاخیری حربوں کی وجہ سے ایئرایمبولنس میں جانا پڑا، مریم نوازکا دادی کے پاس رہنا نواز شریف کیلئے اطمینان بخش ہوگا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سینئر قیادت کو پارٹی کی ذمہ داریاں دی ہیں ، خواہش ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہوکر واپس آسکیں، نوازشریف کے باہر جانےکی حمایت کرنیوالوں کا شکریہ اداکیا ہے، ملک کےمسائل کا ایک ہی حل ہےکہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے بذریعہ ایئرایمبولینس سے لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف کےساتھ براستہ دوحہ لندن جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور دو ملازمین محمد عرفان،عابداللہ جان شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں