کراچی : صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی آپس میں مل رہی ہیں اس پر بے حد خوشی ہے اور اب ایک نئی طاقت کو ابھر کر سامنے آنا چاہیئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ایم کیو ایم نے خود کو پورے ملک میں بد نام کیا اس لیے مجھے ایم کیوایم کا مستقبل نظر نہیں آتا چنانچہ نئے ڈائنامکس کی ضرورت ہے۔
پرویزمشرف کا اہم ترین ویڈیو پیغام مجھے بہت خوشی ہے کے مہاجروں کا آج اتحاد ہوا ہے مجھے ایم کیو ایم سے نہیں مہاجروں سے محبّت ہے میری سوچ پاکستانیت ہے @P_Musharraf pic.twitter.com/DglDbN8bTu
— APML (Official) (@APMLOfficial_) November 8, 2017
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے لیکن مہاجر کمیونٹی سے ہمدری ضرور ہے اس لیے مہاجر کمیونٹی میں اتحاد و یگانگت کا خواہاں ہوں اور دل بڑا کر کے دیگر قومیتوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں اور لسانیت کو خیر آباد کہہ کر پاکستانیت کو فروغ دیا جائے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ مہاجر قومیتوں کے ساتھ ساتھ سندھ میں بسنے والے دیگر قومیتوں کو بھی ملا کر سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دی جاتی ہے اور اسی طرح پورے پاکستان میں اے پی ایم ایل کے سائے منظم ہوا جاسکتا ہے اور پاکستانیت کے نام پر سیاست اجاگر ہو گی۔