ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آب زم زم اب تک کیوں نہیں ملا ؟ حجاج کرام احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : آب زم زم ملنے کی تاخیر پر حجاج کرام کو غصہ آگیا، مسافر احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے، عملے کی دوڑیں لگ گئیں، کسی بھی حادثے کے پیش نظر بیلٹ کو فوری طور پر بند کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ سے پشاور ایئر پورٹ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے3536سے پہنچنے والے حجاج کرام آب زم زم کے حصول میں تاخیر کیخلاف ایئرپورٹ پر آپے سے باہر ہوگئے اور کنوینر بیلٹ پر چڑھ دوڑے۔

پشاور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا سامان اور آب زم زم کے پہنچنے پر تاخیر ہوئی تو مسافروں نے انوکھا احتجاج کیا اور سامان لانے والی کنوینر بیلٹ پر چڑھ دوڑے، ان دلچسپ مناظر پر سی اے اے کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

عملہ مسافروں کو کنوینر بیلٹ پر چڑھنے سے روکتا رہا لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئے، اے ایس ایف اور سی اے اے کے عملے نے مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کی اور یقین دلایا کہ کچھ ہی دیر میں ان کا سامان اور آب زم زم ان کو مل جائے گا لیکن مسافروں کا احتجاج جاری رہا۔

سی اے اے کے عملے کی مداخلت پر مسافروں کو کنوینر بیلٹ سے اتارا گیا، سی اے اے نے احتیاطی تدابیر کے طور پر کنوینر بیلٹ کو روک دیا تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہوسکے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں