بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پشاور:ایئرفورس کیمپ کا مقدمہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پاس درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: فضائیہ کیمپ حملے کی تحقیقات جاری ہے، سانحہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلیا گیا ہے، پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغانستان سے آئے تھے، مانیٹرنگ بھی وہیں سے ہورہی تھی۔

پشاور ائیر کیمپ حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کے لئے سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں، سانحہ کا مقدمہ کیمپ انچارج کی مدعیت اور ائیر فورس کے مراسلے پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر دہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف کاٹی گئی، تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکھٹے کرلئے ہیں، ہلاک دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس، خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ زخمیوں اور کیمپ میں موجود افراد کے بیانات ریکار ڈ کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے۔ دہشت گردوں کو پڑوسی ملک سے کنٹرول کیاجارہا تھا۔

یاد رہے کہ پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن سمیت انتیس افراد شہید جبکہ تیرہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ضرور پڑھیئے : بڈھ بیر:ایئرفورس کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ،کیپٹن سمیت 29 افراد شہید، 13دہشتگردہلاک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں